اسلام آباد: ( ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا اور واضح کیا گیا قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیئے گئے ۔
اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم


















