اسلام آباد، پشاور، صوابی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا: (بیورو رپورٹ+ رپورٹنگ ٹیم) پی ٹی آئی کا احتجاج، متعدد مقامات پر جھڑپیں، عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، صداقت عباسی سمیت متعدد رہنما و درجنوں کارکن گرفتار، وزیراعلیٰ گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں، بشریٰ بھی شریک، جڑواں شہر سیل، انٹرنیٹ، موبائل، میٹروبس سروس معطل، اسلام آباد میں پولیس، رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری تعینات، مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے اور موٹرویز کو بند رکھا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت پنجاب خصوصاً لاہور سے کارکنوں کو باہر نکالنے میں ناکام رہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوابی میں کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا آگے بڑھنا اور عمران خان کی رہائی تک واپس نہیں آنا، اپنی ساری طاقت راستے کھولنے میں لگانی ہے، ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی و دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو کہیں گے کروں گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک کا فضائی دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاعدالتی حکم کے مطابق امن عامہ یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے ، پولیس، ایف سی ، رینجرز کے افسر اور جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، شرپسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا، کسی کوامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، ڈی چوک آنے والے کو گرفتار کریں گے، موبائل سروس چل رہی ہے، صرف موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا ،غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر انتشار کسی صورت قبول نہیں۔
محسن نقوی نے کہاشہریوں کے جان ومال کا تحفظ ترجیح ہے، فیض آباد آنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ساری حکمت عملی ابھی نہیں بتاسکتا، ہر ماہ دھاوا بولنے والوں کی وجہ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















