بلاول نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے معاملات حل کرنے کےلئے 9رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔

9رکنی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمرشیری رحمن ،وزیراعلیٰ سندھ ،بلوچستان ،گورنر پنجاب ،خیبرپختونخوا شامل ہیں،کمیٹی وفاقی حکومت کےساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل اجاگراور رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔