راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے عمران خان نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دےدی ۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہابھائی سے طویل ملاقات ہوئی، 24 نومبر بہت اہم دن ہے، عمران خان نے کہا صرف 8 فروری اور اب 24 نومبر کو کال دی جیسے 8 فروری کو نظرئیے کےلئے نکلے اب ووٹ کو واپس لینے کےلئے نکلنا ہے،ووٹ چوری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، 8 فروری کو پی ٹی آئی نظریاتی پارٹی بنی، 1970 میں نظریاتی انتخابات ہوئے تھے، 1985 میں ضیا الحق نے نان پارٹی انتخابات کرائے اور نظریاتی سیاست ختم کردی،8 فروری کو آزادی، ٹکٹ و پارٹی چھین لی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے پیغام دیا نظریاتی لوگوں کی جنگ جلدی ختم نہیں ہوتی، 24 نومبر کو نظریاتی حق لینے جارے ہیں، کوئی توڑ پھوڑ نہیں کررہے،وزیراعلیٰ کے پی،چیئرمین پی ٹی آئی بھی ملاقات کیلئے آئے،علی امین گنڈا پور نے کہابہت بہتر تیاریاں ہورہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دےدی عمران خان نے کہا3مطالبات پر بات ہوسکتی ہے، ناحق قید لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کا نام لیا، یاسمین راشد کےساتھ عندلیب عباس بھی تھیں، 9 مئی کی مذمت کی تو رہائی مل گئی مگر یاسمین راشد ڈٹی رہیں، نظریاتی جنگ لڑرہی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا ایلیکٹیبلزپارٹی سے چلے گئے اگر بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملتی ہے تو خود 24 نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے،پی ٹی آئی کے لوگ پہلے اسلام آباد اور راولپنڈی نکل آئیں، میری بہن نورین نیازی کے نواسے ،نواسیاں آئے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ملاقات نہ کرانی ہو تو کہتے ہیں اوپر سے آرڈر آیا،24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کےلئے کل تک کاوقت ہے اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو 24 نومبر کی تاریخ جشن میں تبدیل ہوجائے گی۔
ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلئے حامی بھرتے ہوئے کہاعلی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھے اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ ۔
عمران خان نے کہا مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے، 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے،علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا حکومت نے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، کئی باتوں پر متفق ہو سکتے ہیں،کسی کا بھی رابطہ ہو تو کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کرتے ہیں، عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔
گنڈا پور ،بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت
















