اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع، رینجرز اور ایف سی کے ہزاروں اہلکار اسلام آباد طلب، سکیورٹی اداروں کو تیاررہنے کاحکم دےدیا گیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے پیش نظر حکومت نے سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریاست کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے کےلئے کڑے اقدامات کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے 2 ماہ کےلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،5یا زیادہ افراد کے اجتماع، عوامی جلسے، جلسوسوں، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی
وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کردی گئیں،شرپسندی میں ملوث افراد کےخلاف سخت ترین قانونی کارروائی،تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کےلئے ہرممکن حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں سکیورٹی کےلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دےدیا،افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ،احتجاج کے دوران شر پسندی کرنےوالے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے، احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے،دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ،ذرائع کے مطابق احتجاج و ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےلئے رینجرز،ایف سی کے 9ہزار اہلکار طلب کرلیے گئے،شرپسندوں کو قابو کرنے کےلئے پولیس نے بھی اینٹی رائٹس کٹس مانگ لیں،دوسر ی جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری مکمل کرلی گئیں ،پارٹی ذرائع نے کہا10 ہزار کارکن پہلے ہی اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو تیارر ہنے کاحکم


















