ساہیوال (بےورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن پنجاب کو خود مختار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے انہیں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ہنر سکھائے جائیں تاکہ ملکی ترقی میں وہ اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے ادارے صنعت زار ساہیوال کی جانب سے ڈویژنل لیول دستکاری نمائش ”میڈا ہنر، میڈا گہنا“ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال عاصمہ نورین،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر اوکاڑہ اشتیاق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن مدیحہ گیلانی،مینجر صنعت زار حمیرا عارف اور رائے محمد عارف جج سمیت سپیشل ایجوکیشن،میڈیا نمائندگان،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ صنعت زار مقامی انڈسٹری سے باہمی رابطے مضبوط کرے اور بچوں کو وہ کورسز اور چیزیں سکھائیں جن کی مارکیٹ میں کھپت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کیلئے مقامی انڈسٹری کا تعاون بے حد ضروری ہے۔انہوں نے مختلف سٹالز پر ہاتھ سے تیار کی گئی کیلی گرافی،ملبوسات دیکھے اور بچیوں کی کاوشوں کو سراہا۔ڈویژنل لیول دستکاری نمائش صنعت زار ایکسپو 2024میں مختلف این جی آوز سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے تھے۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پسپ پروگرام کے تحت زیر تعمیر محمد پور ڈسپوزل سٹیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہی نیا سیوریج سسٹم چل سکے گا اس لئے اسے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔کمشنرکی ہدایت۔وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے اندرون جی ٹی روڈ پر تعمیر کی گئی یادگاروں کی مرمت کرنے اور انہیں دوبارہ رنگ و روغن کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناءکمشنر شعیب اقبال سید نے ساہیوال بورڈ میں بچوں کو نام اور تاریخ پیدائش میں تبدیلی کیلئے درپیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ ہر سال درجنوں بچوں کو درپیش ہونے والی ان مشکلات کے فوری حل کا میکانزم بنایا جائے تاکہ انہیں بار بار بورڈ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
لڑکیوں کو معاشی خودکفالت کیلئے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ہنر سکھائے جائیں :کمشنر ساہیوال
















