اسلام آباد (مشرق نیوز) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس موخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت خرابی کے باعث اجلاس موخر کیا گیا ہے، اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔
انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آنی تھی جبکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شیئرنگ پر بھی غور کرنا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس موخر


















