آئینی بنچ، 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد (بیور وپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کردی، آئینی بنچ نے درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے انتخابات میں 50 فیصد سے زائد ووٹ والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیے کس آئینی شق کے تحت امیدوار کو الیکشن میں 50 فیصد ووٹ لازمی قرار دیا جائے، الیکشن میں ڈالے ووٹوں پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوتا ہے، ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ جائے تو ان کا کیا ہوسکتا ہے؟،جسٹس عائشہ ملک نے کہا پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں،جسٹس عائشہ کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا سارے بنیادی حقوق درخواست میں اٹھائے سوال سے جڑے ہیں، ہماری زندگی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس امین الدین خان نے کہا زندگی کا فیصلہ تو پارلیمنٹ نہیں کرتی،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے تمام لوگوں کو ووٹ کا حق ہے، پولنگ کے دن لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں ووٹ ڈالنے نہیں جاتے، ووٹرز ووٹ نہ ڈالیں تو یہ ووٹرز کی کمزوری ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کیا آپ نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا؟ ،درخواست گزار نے جواب دیا الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آپ پھر آئین کی توہین کررہے ہیں،آئینی بنچ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، درخواست گزار نے عدالت سے تکرار کرتے ہوئے کہا جرمانہ کم از کم 100 ارب کریں تاکہ ملک کا قرضہ کم ہو،آئینیبنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا 100ارب کا جرمانہ دینے کی آپ کی حیثیت نہیں،بعدازاں عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق اپیل غیر مو¿ثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر ویڈیو لنک کےذریعے پیش ہوئے،جسٹس امین الدین خان نے کہا آپ کو عدالتی احاطے میں اجازت دی، یہ آپ کے کےلئے کافی ہے، درخواست گزار نے کہا معاملہ طے ہوچکا ہے، میری درخواست غیرمو¿ثر ہوچکی ہے،بعدازاں آئینی بنچ نے درخواست غیر مو¿ثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی،علاوہ ازیں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کےخلاف 1178 مقدمات کی سماعت کی،ایف بی آر کے وکیل نے بتایا مقدمے کے بہت سے فریقین کو نوٹسز نہیں موصل ہوسکے، مقدمے میں لاہور اور کراچی 2 ہائیکورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا، 400 لوگوں کے ایڈریسز شاید درست نہیں،عدالت عظمیٰ نے نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم دے دیا،وکیل نے کہا مقدمے میں اپیلوں کے قابل سماعت ہونے کا بھی ایشو شامل ہے، عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر اس ایشو کوسنیں گے، بعدازاں کیس کی مزید سماعت 3ہفتوں کےلئے ملتوی کردی گئی۔