پشاور (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے عمران خان کی جانب سے کارکنوں کیلئے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا،سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ساتھ جو لائیں اس کو بھی ریکارڈ کریں جبکہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کےلئے بشریٰ متحرک ہوگئیں،وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ ،ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے،ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں بشریٰ بی بی نے بات چیت کی،ذرائع کے مطابق بشریٰ نے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا ۔
کون پارٹی میں رہے گا کون نہیں، 24 نومبر کو پتہ چل جائےگا :عمران خان


















