اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت داخلہ نے تھری ، 16 ایم پی او قوانین پر ترمیمی بل کی مخالفت کر دی،قائمہ کمیٹی اجلاس میںصاحبزادہ صبغت نے کہا بل کی قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دور میں مخالفت کی۔
پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا ایسے قوانین چاروں صوبوں سے ختم کیے جائیں ،زرتاج گل نے کہا مجھے بغیر دوپٹے گھر سے تھری ایم پی او کے تحت گھسیٹا گیا،آغا رفیع نے کہا بل کو کمیٹی میں بحث کےلئے رکھنا چاہیے۔
حنیف عباسی نے کہا مجھے گرفتار کیا گیا اور میری بیٹی کو میڈیکل کالج سے نکال دیا گیا، ماں، بہن اور بیٹی کو ان معاملات میں لانے کی مخالفت کرتا ہوں، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا میری بہن جو ملک میں بھی نہیں تھی اسے بھی 9 مئی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔
ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ 27 تحصیلیں ایسی ہیں جہاں نادرا کے دفاتر ہی موجود نہیں ، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع نے ذمہ داروں کےخلاف تاحال کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں 3سال کے دوران 4000 بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے کیسز پر بحث کی گئی، ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں کہا پچھلے 3 سال میں بیرون ملک سے 4000 بھکاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس بھیجا گیا، کچھ منظم گینگز بھکاریوں کو باہر بھیجتے ہیں، ہم نے 400کے قریب لوگوں کو آف لوڈ کیا، 2 گینگز کو گرفتار کیا جو بھکاریوں کو بیرون ممالک بھیجتے ہیں۔
وزارت داخلہ تھری ،16ایم پی او قوانین پر ترمیمی بل کی مخالف


















