وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی حکم امتناع کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی حکم امتناع کی رپورٹ طلب کرلی،وزیراعظم کے معاون خصوصی کی ز یر صدارت اجلاس میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔


وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ایسے تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزرچکے ، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کےلئے کیا اقدامات اٹھائے،تمام سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔