میرپور:(بیورورپورٹ) جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے زونل ترجمان سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے بھارتی حکومت و ادارے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، یاسین ملک چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آج قوم کی جاندرار آواز ہے اور گزشتہ 6 سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ امام انقلاب یاسین ملک پچھلے ایک ہفتہ سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بھوک ہرتال پر ہیں جبکہ تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے انسانیت کا قاتل دہشت گرد اور ایک رجعت قدامت اور مذہبی انتہا پسند نریندر مودی کی ایما پر انکی طبی سہولیات واپس لے رکھی ہیں ،یاسین ملک دل کے مریض ہیں ۔
یاسین ملک قوم کی آزادی کاجنگ لڑ رہا ہے:سعد انصاری
















