لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب سے فوری ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا لوگوں کو سموگ سے بچانے کیلئے مزید سخت سے سخت اقدام اٹھائیں جائیں، سموگ کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،سکول، کاروبار بند کرنے سے تعلیم اورمعاشی پریشانیاں بڑھیں گی، وقتی کی بجائے مستقل بنیادوں پر سموگ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،سموگ کے خاتمے کیلئے محسن نقوی کے منصوبوں کی پیروی کی جائے۔
گورنر ہاﺅس لاہورمیں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کےساتھ کاشتکاروں کے مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کسانوں کے مطالبات حکومت کو لکھ کر بھیجوں گا ،کسان کےلئے گنے کی اچھی سپورٹ پرائس طے کی جائے ،ن لیگ، پی پی کی اتحادی حکومت ،ن لیگ کےساتھ مجبوری کا الائنس ہے ،ملک کیلئے ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہوں گے،حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔
سموگ کنٹرول سے باہر،پنجاب میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، سردار سلیم حیدر
















