پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اراکین کی شکایات پر پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی،بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔