اعظم سواتی کی پیشکش قبول، جلاو گھیراو کیس میں مزید 7 روزہ ریمانڈ منظور

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی پیشکش قبول، عدالت نے جلاو گھیراو کیس میں مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراوکیس پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی،اعظم سواتی نے کہا ایک یا 2دن کے بجائے 7 روزہ ریمانڈ دے دیں،عدالت نے پولیس درخواست اور اعظم سواتی کی پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی۔