اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد نے صدر زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت کی،جج نے کہا نیب نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا آخر میں نیب نے ہاتھ سے معلوم نہیں کیا لکھا، جج نے ریمارکس دیئے نیب زبانی کہہ رہا تھا کیس سپیشل جج سینٹرل کو بھیجیں جس پر میں نے ہدایت کی لکھ کر دیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں، کیسز میں بہت سے ججز کو ریٹائرڈ ہوتے دیکھا ہے، آخر میں ہم ہی بچیں ہیں، میری استدعا ہے کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجا جائے وہی عدالت بھیجے، ابھی تک کیس میں چالان بھی پیش نہیں ہوا۔
ڈپٹی ڈی جی نیب نے کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ایجنسی کیسے ایگزمن کرے گی ،یوسف رضا گیلانی، نوازشریف و دیگر ملزموں کے وکلا نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل سے اتفاق کیا،عدالت نے ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی یا سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 21 نومبر کو سنایا جائے گا۔
نواز،زرداری کیخلاف ریفرنس کی منتقلی درخواست پر فیصلہ 21نومبر تک محفوظ
















