آئی جی اسلام آباد واہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،کے پی کابینہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف کے پی میںمقدمہ درج ہوگا،صوبائی کابینہ نے منظوری دےدی۔

کابینہ فیصلے کے مطابق کے پی ہاﺅس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے و رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں شکایات درج کرائی تھیں لیکن مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔

کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ و تشدد کیا گیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سیاسی صورتحال پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا ،اہم بیٹھک میں کابینہ نے الیکشن کمیشن کےخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے ،خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت بھی دےدی۔

صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا ہاوس میں گاڑیاں، فرنیچر توڑا، سرکاری اہلکاروں کو ہراساں ، ایم پی ایز کی فیملیز پر تشدد کیا گیا، خیبر پختونخوا میں آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے،سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی لندن میں قتل کی ایف آئی آر بھی پاکستان میں درج ہوئی۔