مریم کی صحت ٹھیک ، سیاسی گفتگوواپسی پر ہوگی،نوازشریف

لندن: (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے مریم کی صحت ٹھیک ہے ، سیاسی معاملات پر واپسی پر بات ہوگی۔

لندن سے جینوا روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاجنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا،مریم نواز کی صحت ٹھیک ہے، سیاسی معاملات پر واپسی پر بات ہوگی،لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےساتھ 4دن جینوا میں قیام کریں گے،مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب علاج کیلئے پاکستان سے لندن آنے کی بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی ۔