عمران،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ،وکلا صفائی نے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، عمران خان کو قید خانے سے لایا گیا جبکہ بشریٰ بھی سماعت کےلئے آئیں،ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، وکلا صفائی کی35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی، نیب نے اپنے شواہد مکمل کرلیے،پراسیکیوٹر نے کہا 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے،عدالت نے عمران ،بشریٰ کے 342 کے بیان کےلئے 8نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کےلئے مقرر کر دی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔