اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی حکام نے نئی امریکی حکومت اور عمران خان کی رہائی کو جوڑنا محض قیاس آرائیاں قراردےدیا۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے کہاحکومت کی جانب سے امریکہ کی نئی حکومت کےساتھ اپنی مساوی تعلقات کی پالیسی کے مطابق بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا،کوشش ہے امریکہ کی نئی حکومت کےساتھ تجارتی و خارجہ کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں،بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ رہائی کو امریکی انتخابات و حالیہ نتائج کےساتھ جوڑنا صرف قیاس آرائیاں ہیں، عمران خان کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت و قانونی معاملہ ہے،مقدمات پر فیصلے قانون کے مطابق دینا عدالتوں کا کام اور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،حکومت کسی بھی ملک کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نئی امریکی حکومت کےساتھ بھی برابری کی سطح کی اپنی تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گا، وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو توقع ہے نئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کےساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔
ٹرمپ کی کامیابی اورعمران کی رہائی کو جوڑنا قیاس آرائیاں ہیں،وفاقی حکام
















