ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاونٹس بلاک

پشاور:(بیورورپورٹ)ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاونٹس بلاک،پی ٹی اے نے رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 15 غیراخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں ،ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاونٹس بلاک کئے گئے،فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) و دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا ،13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کئے گئے۔