اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کبھی کبھی ایک جملہ لکھنے سے کیسز 18، 18 سال چلتے رہتے ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے زمین تنازع کیس کی سماعت کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے استدعا کی سپریم کورٹ تحریری حکم میں ہمیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیسز کو طویل عرصہ لگنے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف ایک اپیل سن رہا تھا، وکیل نے استدعا کی سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18، 18 سال کیسز چلتے رہتے ہیں، حکم میں ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،جسٹس شاہد بلال نے وکیل درخواست گزار سے کہا سپریم کورٹ کے لکھے بغیر بھی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں،بعدازاں سپریم کورٹ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست گزار کی استدعا مسترد کر دی۔
کبھی کبھی ایک جملہ لکھنے سے کیسز 18، 18 سال چلتے رہتے ہیں:چیف جسٹس


















