رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع، 5 لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات، فول پروف سکیورٹی

رائیونڈ، لاہور (نامہ نگار+ کرائم رپورٹر) رائیونڈ مےں تبلےغی جماعت کا عالمی اجتماع شروع ہو گےا ،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،5لاکھ افراد کے قےام وطعام کے انتظامات ،اےک لاکھ سے زائد افراد پنڈال مےں پہنچ گئے۔ تفصےلات کے مطابق تبلےغی جماعت کے عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ امےرجماعت مولانا نذرالرحمان کے ابتدائی بےان سے شروع ہوگےا ۔شرکاءاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابراہےم دہلوی اور مولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اسلام اجتماعےت کا دےن ہے جو جوڑ کا حکم دےتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقےن کرتا ہے اسلام کی تعلےمات پر عمل پےرا ہوئے بغےر دنےا و آخرت مےں نجات ممکن نہےں ،اللہ سے دوستی کرلو ،ساری مشکلات سے نجات مل جائےگی ،اپنی زبان کو قابو مےں رکھو مغفرت کیلئے سب سے بڑا عمل اپنی زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچاﺅ ۔خود کو اور اپنی نسلوں کو غےبت سے بچاﺅ ،،معاشرہ سلجھ جائےگا ،معاشرے مےں امن قائم ہو جائےگا ۔مقررےن نے کہا کہ اپنے دلوں کو کدرتوں اور بغض سے پاک رکھو ،اللہ کی رحمت نازل ہوگی ،سارا اسلام ،سارا دےن اور ساری تبلےغ صرف دو عمل پر مشتمل ہے زبان کی حفاظت اور دل کا صاف ہونا ۔زندگی کا جتنا وقت حضور اکرم کی محبت اور پےروی مےں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا ،دنےا کی محبت سے نجات حاصل کرلو ،زندگی کا کوئی بھروسہ نہےں اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کےساتھ اپنے دلوں کو بھی صاف رکھو جس سے تمہارا تن اور من صاف ہو جائیگا۔ دوسری طرف سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس کی جانب سے تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے شرکاءکیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ،تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی کیلئے 3 ایس پیز،10 ڈی ایس پیز،41ایس ایچ اوز،262 اَپر سبارڈینیٹس سمیت3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ 31اکتوبر سے3نومبر تک جاری رہنے والے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے سیشن کے دوران ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کی 27،27 پٹرولنگ ٹیمیں مختلف شفٹوں میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ شرکاءکی راہنمائی کیلئے پنڈال میں 15 مقامات پرپولیس کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ پنڈال میں داخلے کیلئے 6داخلی راستے مختص کئے گئے ہیں، 14مقامات پرناکے لگائے گئے ہیں اور40واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی کے لئے پنڈال کے اطراف میں 175سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیںاورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اے سی رائے ونڈ کے آفس میں کنڑول روم قائم کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے بھر پور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے والینٹیئرزکی مدد سے شرکاءکی تلاشی کویقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کواجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں اور مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اجتماع کے شرکاءکسی بھی لاوارث بیگ، مشکوک اشیاءیا سرگرمی کی صورت میں ڈیوٹی پر موجود پولیس کے جوانوں کوفوراََ مطلع کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کی منظم روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کی گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کے داخلی و خارجی سکیورٹی پوائنٹس پرتعینات جوان شرکاءسے شائستگی سے پیش آئیں اور شرکاءچیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس کے جوانوں سے تعاون کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس ٹیموں کو رائیونڈ اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اجتماع کی متواتر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔