ویرات کوہلی شرمناک ریکارڈ کے مالک بن گئے
نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ سپر سٹار ویرات کوہلی آئے دن ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہیں مگر اب وہ ایک منفی شرمناک ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سابق کپتان اور سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پونے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوکر کرکٹ میں ملک کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پونے ٹیسٹ میں مچل سینٹنر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہونا بھارت میں اس نوعیت کا ان کا 25 واں آوٹ تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لیجنڈری ٹنڈولکر کے نام تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں بھارت کو اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی ہے۔ یہ 12 سال بعد بھارت کی اپنی سر زمین پر پہلی سیریز شکست ہے جب کہ کیویز نے 70 سال میں پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس سیریز میں ویرات کوہلی مکمل طور پر آوٹ آف فارم دکھائی دئیے اور دونوں ٹیسٹ میچز میں ان کے بیٹ نے رنز نہیں اگلے جس کی وجہ سے بھارت بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔
















