اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا بشریٰ کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا،سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہابیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودارہونا، آنیاں جانیاں، اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلیٰ ہاو¿س کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
بشریٰ کی رہائی، گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر آنا معافی تلافی کی علامت ہے:خواجہ آصف


















