ممبئی(ایم این پی) بشنوئی گینگ کی دھمکیاں،سلمان خان نے6کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔
رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ،قیمت 6 کروڑ 60لاکھ پاکستانی (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، کار کو جلد بھارت پہنچانے کےلئے بھی بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔
درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس روکنے کےلئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کےلئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔
بشنوئی گینگ کی دھمکیاں،سلمان خان نے6کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی



















