جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں چہل قدمی ،پودا بھی لگایا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارتی وزیر خارجہ کی جے شنکر کی اسلام آباد ہائی کمیشن میں چہل قدمی اور پودا لگانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

جے شنکر نے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں مارننگ واک اور شجر کاری کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں،اپنی پوسٹ میں جے شنکر نے پلانٹ فار مدر (Plant4Mother) کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا ارجنا کا ایک پودا پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن میں،دوسری پوسٹ میں مارننگ واک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہائی کمیشن کیمپس میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مارننگ واک کرتے ہوئے۔

دریں اثنابھارتی میڈیا نے جے شنکر کی اسلام آباد آمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوب اہمیت دی،رپورٹ میں کہا گیا جے شنکر نے ایس سی او اجلاس سے پہلے اسلام آباد ہائی کمیشن کے احاطے میں اپنے عملے کےساتھ چہل قدمی کی،پودا لگایاعلاوہ ازیںکانفرنس کے عشائیے میں ہندوستانی کلاسیکی رقص بھارتی میڈیا کی شہ سرخیاں بنا۔