کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے پرسی ڈی ڈبلیو پی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
ترجمان وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا وفاقی اداروں کے متنازع فیصلوں پر تحفظات ہیں، سخت احتجاج کرینگے،سندھ کے شدید اعتراضات اور سی سی آئی میں ہونے کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبہ حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھیج دیا۔
جام خان شورو نے کہافیصلہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے ،اقدام سے زمین بنجر ہو جائے گی۔
چولستان کینال منصوبے پر فیصلہ مسترد،وفاق سے احتجاج کرینگے،سندھ



















