آرام دینے کافیصلہ کھلاڑیوں کے مفاد میں کیا،پی سی بی
لاہور:(ایم این پی)بابر اعظم سمیت4بڑے کھلاڑیوںکو آرام دیا گیاتاکہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں،پی سی بی نے وضاحت کردی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بابر اعظم اپنی نسل کے بہترین بلے باز ہیں ،چاہتے ہےں ذہنی طور پر تروتازہ ہوکرمستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرےں،انگلینڈ کےخلاف آئندہ ٹیسٹ کےلئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کےلئے چیلنجنگ کام رہا ہے، کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں واپسی کی عجلت اور پاکستان کے 25-2024 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا تھا۔
اپنے بیان میں ترجمان نے مزید کہاعوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستان کرکٹ ،کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا،پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں ،ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کےخلاف صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے،حسیب ، مہران، کامران غلام، ایم علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع سے فائدہ اٹھانے اور بقیہ 2 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان کرکٹ بورڈ نے کہاٹیسٹ پلیئرز کی اگلی نسل کو تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی ،سیریز نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا موقع ہے۔

















