اسلام آباد (مشرق نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کانفرنس کے دوران ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ کانفرنس کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شہبازشریف نے انتظامات کا جائزہ لیا


















