ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی،محفوظ رہیں

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک کے ٹکر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔خوش قسمتی سے اداکارہ اس کار حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گاڑی کے حادثے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔انہوں نے حادثے سے متعلق فالوورز کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی کار کو ٹکرا مار دی، میں یہ واقعہ سنانے کیلئے زندہ بچ گئی ہوں، الحمد للہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔ارمینا خان نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری جہاں ایلیمی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے حفاظت کےلئے دعاوں کا حصار کیا ہوا تھا اس لیے ہم اب تک زندہ ہیں۔انہوں نے انسٹا گرام سٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی دعاوں میں انہیں اور اہلِ خانہ کو یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔اداکارہ نے اس حادثے میں محفوظ رکھنے پر اللہ تعالی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ ارمینا خان کافی عرصے سکرین سے دور ہیں۔اداکارہ 2020 میں فیصل رضا خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھی، ان کی ایک بیٹی ایمیلی اسلا ہے، جو 2022 میں پیدا ہوئی ہے۔