جیل میں بیٹھے فتنے کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی پسند نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے جیل میں بیٹھے فتنے کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی پسند نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاملک میں بہتری آ رہی ہے ،مہنگائی کم ہوگئی،پی ٹی آئی والے بتائیںخیبرپختونخوا کے عوام کےلئے کیا کیا؟،پنجاب کے لوگوں کو احتجاج میں دلچسپی نہیں، مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں مریم نواز سے کریں، آپ جلا ﺅگھیرا ﺅکےلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کرسکتے،پنجاب بالکل پرسکون ،کہیں 4لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیابانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پر مینار پاکستان یا ارد گرد کے لوگوں کا کیا قصور ہے، سالگرہ منانی ہے تو جا کر اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں۔

علاوہ ازیں اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاعلی امین گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آتے ہیں،پلاننگ ہے لاشیں گریں اور کیش کریں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے،پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا، قانون توڑنے والے کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال رہے ہیں،پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے دوبارہ یہی حربے استعمال کررہے ہیں، جیل میں بیٹھے قیدی کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی پسند نہیں،اڈیالہ جیل کا قیدی باکستان میں جلا ﺅگھیراﺅ اور مار دھاڑ چاہتا ہے، پاکستان نے فتنے کی حقیقت جان لی۔