کمشنر ساہیوال کا عوام دوست اقدام، غلہ منڈی میں 13 کنال سے زائد زمین گرلز سکول کو دینے کا اعلان

ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کا ایک اور عوام دوست اقدام،غلہ منڈی میں 13 کنال سے زائد سرکاری زمین گرلز سکول کو دینے کا اعلان،علاقے کی سینکڑوں بچیاں جگہ نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے غلہ منڈی میں 13 کنال سے زائد سرکاری زمین گرلز سکول کو دینے کا اعلان کردیا۔ یہ سرکاری زمین 1969سے کواپریٹوبنک کے زیر قبضہ تھی اور بنک نے یہ جگہ گودام بنا کر کرائے پر دی ہوئی تھی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے فوری طور پر جگہ کا قبضہ لینے کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس یاسر فرید اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے بتایا کہ کواپریٹو بنک نے یہ جگہ راشن سکیم میں غلہ سٹوریج کیلئے حاصل کی تھی۔دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / کمشنرشعیب اقبال سید کی ہدایت پر کاروائی، کارپوریشن کے عملے نے دیپالپور بازار کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا، تمام عارضی تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔کمشنر کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن/کمشنر شعیب اقبال سید کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے کارپوریشن عملے نے دیپالپور بازار کو تجاوزات سے پاک کردیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ پختہ تجاوزات کو بھی فی الفور مسمار کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوکاندار ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ازخود تجاوزات ختم کریں۔