ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے۔ بنگلہ دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی موقف کی وضاحت دینے پر زور دیا ہے۔ ایڈوائزر یوتھ اینڈ سپورٹس آصف محمد کا کہنا ہے کہ آل راو¿نڈر کو اپنے سیاسی موقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سیکیورٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کسی کو یکیورٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سکیورٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔آصف محمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے، اگر ہزاروں لوگ چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا؟ پولیس کانسٹیبل اور ایک گن مین کیا کر سکیں گے، اسلئے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرنا ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سیکیورٹی نہیں دی جا سکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔
کس کے ساتھ ہو؟شکیب الحسن پھنس گئے‘سکیورٹی کیلئے وضاحت طلب
















