لاہور:( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری سے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے ملاقات کی ،عظمیٰ بخاری نے اگلے ہفتے تک تمام ادائیگیاں کلیئر کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے وزارت اطلاعات و ثقافت اور ڈی جی پی آر کے معاملات شفاف طریقے سے چلانے ،ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا پراسس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ملاقات میں ڈی جی پی آر میں خالی آسامیاں جلد پر کرنے ،کابینہ کو سمری بھیجنے،ڈی جی پی آر میں انتظامی معاملات بہتر بنانے اورمحکمہ اطلاعات و ثقافت کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا گیا،طے پایا حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بروقت عوام تک پہنچانے کےلئے محکمے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے ڈی جی پی آر میں افسروں و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی ،صفائی انتظامات بہتر کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاوقت پر دفتر نہ آنے والے گھر بیٹھیں،وزارت اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے ،جدید تقاضوں و جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا،وزارت اطلاعات کے تمام افسر و ملازم میری ٹیم ہیں،حکومتی منصوبوں کی تفصیلات عوام تک بروقت پہنچانے کےلئے ڈی جی پی آر کو متحرک ہونا پڑے گا، وزارت اطلاعات میں سست ،کام چور لوگوں کی گنجائش نہیں ۔
سیکرٹری اطلاعات ،ڈی جی پی آر کو تمام ادائیگیاں کلیئر کرنے کا ٹاسک
















