لاہور: (اپنے رپورٹر سے)ملکی تاریخ میں شریمپ(جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شریمپ فارمنگ کےلئے مراعات کا کردیا، وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر تے ہوئے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا،تالاب میں شریمپ کا جائزہ لیا اور فیڈ ڈالی، مریم نواز نے شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیر اعلیٰ نے پائلٹ پراجیکٹ فار ایڈیپٹو ریسرچ آن شریمپ فارمنگ کا افتتاح بھی کیا۔
مریم نوازنے کہا دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے، ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، شریمپ فارمنگ سے 40فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے، جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے،شریمپ فارمنگ کیلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دینگے،شریمپ فارمنگ کےلئے سیڈ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کرینگے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6نئی ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا، لاہور میں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر6نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی ،بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا،ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کےلئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی، مریم نواز نے ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ، سفر کیا۔
وزیر اعلیٰ کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس پربریفنگ دی گئی،ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا،سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں ،لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا،پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کیلئے مزید نئی،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز مظفر گڑھ ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرنے کی خبر ملنے پر پریشان ہوگئیں، وزیر اعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اورسی ای او ایجوکیشن کو میٹنگ سے جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم دیا، وسندے والی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 35بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر مریم نوازنے ڈپٹی کمشنرسے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی اور گرفتاری کاحکم بھی دیدیا، وزیر اعلیٰ نے سکول کی چھت کی زد میں آنے والے بچوں کےلئے فورا ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی اور کہا بچوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، پبلک و پرائیوٹ سکول میں سیفٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















