پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا۔

درخواست میں مو¿قف اپنایا گیاپریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس بنیادی حقوق و آئین کے منافی ہے، ترمیمی آرڈیننس عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر حتمی فیصلے تک نئی ججز کمیٹی کو بنچز کی تشکیل سے روکا جائے، پرانی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ججز کمیٹی کو بحال کیا جائے۔