جوائنٹ فیملی میں بچوں کو اچھی تربیت ملتی ہے: طوبیٰ انور

کراچی (مشرق نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہاہے کہ جوائنٹ فیملی اگر آئیڈیل ہو تو بچوں کو اچھی تربیت ملتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور سے سوال کیاکہ سسرال کے ساتھ رہنے کے تین فائدے بتائیں؟جس پر طوبی انور نے کہاکہ جوائنٹ فیملی میں دادا، دادی دیگر افراد موجود ہوتے ہیں تو اس میں بچوں کو سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی چیزیں شیئر کرنے اور تقسیم کرنے کی عادت یہ سب گھر میں بزرگوں سے سیکھی جاتی ہیں۔