دنیا لبنان میں قتل عام پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے:پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے دنیا لبنان میں بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہابدترین جارحیت میں سینکڑوں بےگناہ شہریوں کاقتل عام کیا گیا،لبنان پر حملہ اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،اسرائیل کا اقدام خطرناک فعل اور غیر مستحکم خطے میں امن وسلامتی کو مزید خطرے میں ڈال رہاہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاپاکستان لبنان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کےساتھ عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتاہے،لبنان کے حق امن وسلامتی کیلئے مضبوط سے کھڑے ہیں،عالمی برادری خطے میں خطرناک مہم جوئی ،جارحیت اور نسل کشی کے اقدامات پر اسرائیل کو فوری جواب دہ ٹھہرائے۔