بغیر اجازت جلسہ ،امیر جماعت اسلامی ودیگر عہدیداروں پر مقدمہ درج

ساہیوال:(بیورورپورٹ) بغیر اجازت جلسہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی ودیگر عہدیداروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں حافظ نعیم الرحمن ،جاوید قصوری سمیت 80 سے زائد کارکنوں کے نام شامل ہیں،مقدمہ بغیر اجازت جلسہ اور روڈ بلاک کرنے پر پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے 7 دفعات کے تحت انسپکٹر ارشاد الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی نے بغیر اجازت جلسہ شروع کیا،ڈی ایچ کیو قیوم ہسپتال ساہیوال میں مریضوں کی آمدورفت اور علاج معالجے میں دشواری و تعطل رہا،حافظ نعیم الرحمن سٹیج پر پہنچے تو غیر محفوظ طریقے سے آتش بازی کی گئی،امیر جماعت اسلامی نے دوران تقریر حکومت وقت کو للکارتے ہوئے کہا احتجاج نہیں جنگ ہے۔