اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوںپراکثریتی ججز کی وضاحت پر 9سوالوں کے جواب مانگ لیے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ جزیرہ سلیم سے جواب طلب کیے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا الیکشن کمیشن ،پی ٹی آئی نے وضاحت کی درخواست کب دی، درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئیں،متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے فکس ہوئیں، کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین و اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا، درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی،آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا، اوریجنل فائل ،آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر کیسے اپ لوڈ ہوا، آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا۔
مخصوص نشستیں،چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر جواب مانگ لیے
















