2ووٹ لو، 2ہزار لاپتہ افراد بازیاب کرو،سردار اختر مینگل نے شرط رکھ دی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بی این مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 2ووٹوں کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد بازیاب کرنے کی شرط رکھ دی،سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے رابطہ کرکے آئینی ترامیم پر حمایت مانگی،اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


سردار اختر مینگل نے 2سینٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ،صادق سنجرانی نے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہالاپتہ افراد کے لواحقین سالوں سے انتظار کر رہے ہیں اگرحکومت کوجلدی ہے تولاپتہ افراد کو چھوڑ دیں پھر ووٹ لے لیں اب کسی حکومتی یقین دہانی پر اعتبار نہیں،ریاستی ادارے اگرحکومت کےساتھ ایک پیج پر ہیں تومطالبہ پور ا کریں، اپنا استعفیٰ کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔