سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ایک ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی، صرف نمبرز نہیں بلکہ گیم کے ساتھ والہانہ محبت، جذبہ اور عہد ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا میڈیرا کی گلیوں سے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک میں اپنی فیملی اور چاہنے والوں کے لیے کھیلا اور اب ہم ایک ارب ساتھ کھڑے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

















