قبضہ کیس،عدالت نے جج ہمایوں دلاورکو گرفتار کرنے سے روکدیا

پشاور:(بیورورپورٹ)عدالت نے قبضہ کیس میں سپیشل جج سینٹرل 2 اسلام آباد ہمایوں دلاور کی گرفتاری روکدی۔

پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ میں اراضی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،جج ہمایوں دلاور کے وکلا نے ایف آئی آر چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا419 کنال اراضی جج کے والد حاجی دلاور خان کی ملکیت میں ہونے کا ریکارڈ محکمہ مال میں موجود ہے، اراضی میں رہائشی کالونی بنانے کےلئے انتظامیہ نے باقاعدہ این اوسی جاری کیا ،ایف آئی آر عمران خان کےخلاف فیصلہ دینے پر درج کی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا۔