افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 16 ہلاک، 27 زخمی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) افغان سرحد سے طالبان کی پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے اب تک 16 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ طالبان کے2 ٹینک بھی تباہ ہوگئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے،پاک فوج نے کہا ہے پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کیبلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔