مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ، بلوچستان آئیں مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد جلسے کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے،سینٹ اجلاس میں تقریر کے دوران سینیٹر فیصل وا وڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا آپ آئیں پنجاب، سندھ اور بلوچستان مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا پور بنا کر بھیجیں گے، آپ آئیں اور آپ کو لٹائیں گے، آپ منت ترلے کررہے ہیں اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسےپتہ تھا یہ ہونے والا ہے، آپ نے اپنی گندی سیاست کےلئے بے گناہ آدمی ارشد شریف کو مروا دیا،فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں واپس آگئے اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں، فیصل واوڈا نے کہا میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا آپ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کریں گے، اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا فیصل واوڈا کےخلاف احتجاج جاری رہا اور حکومتی سینیٹرز فیصل واڈا کے دفاع میں سامنے آگئے،فیصل واوڈا نے کہا ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کےساتھ کام شروع ہوا ہے، اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔