ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا دوسرا روز، ٹاپ 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

کولمبو (مشرق نیوز) کولمبو میں جاری ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کی برتری برقرار ہے۔ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز 17 راونڈ کے اختتام پر تینوں ٹاپ پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہیں۔عفان سلمان 17 میں سے 14 فتوحات اور 1459 کے سپریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان کی دوسری پوزیشن ہے،انہوں نے 534 سپریڈ کے ساتھ 14 میچز جیتے ہیں۔ احزم احمد 13 فتوحات اور 981 کے سپریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ منال اشعر 12 میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ایونٹ کے آخری روز اتوار کو مزید 7 راونڈز ہوں گے جس کے اختتام پر نئے یوتھ سکریبل ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔