شوبز انڈسٹری میں خود کو منوانے کےلئے بڑی محنت کی ہے: عروہ حسین

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خود کو منوانے کےلئے بڑی محنت کی ہے ،میرا یہ ماننا ہے کہ کسی بھی کامیاب شخص کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو بظاہر سامنے نہیں آتا لیکن اس کا آپ کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ چھوٹی سکرین اور بڑی سکرین اپنا اپنا لطف ہے ، جو کردار ملتا ہے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں تبھی آپ کو کامیابی کی سند ملتی ہے ۔ عروہ حسین نے کہا کہ مجھے اپنی فیملی کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی جس کی وجہ سے میں کامیابیاں سمیٹنے میں کامیابی حاصل کر سکی ہوں ۔