راولپنڈی :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی،آرمی چیف، وزیردفاع، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات، اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو وارگیم اور خطرے کے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا ڈیٹرنس نظام جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف پر سخت سزا کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، روزگارکے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا،روزگار کے جدید تصورات و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تعریف کی۔
عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان کےخلاف جارحانہ عزائم ناکام بنانے کےلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ



















