پی ٹی آئی کو شہر اقتدار میں 42شرائط کےساتھ جلسے کی اجازت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کو شہر اقتدار میں 42شرائط کےساتھ جلسے کی اجازت،ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کردیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل کے نام پر جاری کیا گیا۔

این او سی کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ پسوال روڈ، سنگجانی کے مقام پر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کارکنان بھی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مخصوص روٹس کو استعمال کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے براستہ ایم ون موٹر وے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور پھر انہیں پسوال روڈ سے آگے گاڑیاں لانے کی اجازت نہیں ہوگی، قافلے جی ٹی روڈ سے آنے والا قافلہ برہان انٹرچینج سے موٹروے ایم ون پر آئے گا اور اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اتر کر پسوال روڈ سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ تک پہنچے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے پنجاب سے آنے والا قافلہ جی ٹی روڈ سے روات اور پھر وہاں سے چک بیلی روڈ سے ہوتا ہوا چکری انٹرچینج اور ایم ٹو سے ہوتا ہوا پسوال روڈ تک پہنچے گا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے باقی تمام راستے بند ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو صرف مارگلہ ایونیو سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ جانے کی اجازت ہوگی

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کےلئے کمیٹی تشکیل دےدی۔